Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر پاکستان کی نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  برطانیہ کے نو منتخب وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو مبارکباد دی۔

صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے انتخابات میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نئی حکومت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں