Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اسکی کیا ساخ ہے کہ وہ فیصلے کریں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اسکی کیا ساخ ہے کہ وہ فیصلے کریں، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام خلاف نہ ہو جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں تاجر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کہتی ہے مراعات کم کرو وہ نہیں کرتے، لیکن یہ سمجھ نہیں آتا کہ آئی ایم ایف ان کی طرف ذور کیوں نہیں ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اسکی کیا ساخ ہے کہ وہ فیصلے کریں، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام خلاف نہ ہو جائے، اب تو یہ ایسے ہی کریں گے اور ان کو پتا ہو گا کہ ہم پھر فارم 47 سے آ جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایسے نہیں چلے گی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر عوام خد سے باہر نکل آئی کوئی انارکی پھیل گئی تو یہ کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے جو جدوجہد کسی صحیح لیڈرشپ کے ساتھ ہو تو اس کا کوئی حل نکلتا ہے، جماعت اسلامی اپنی ذمہ داری سے یہ کہ کر جان نہیں چھڑوا سکتی کہ جن کو ووٹ دیا وہ مسئلہ حل کرے۔

متعلقہ خبریں