وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویزملک نے کہا کہ 70 سال ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا، اب کریں گے، بجٹ میں ٹیکس لگانے جیسے مشکل فیصلے بھاری دل سے کئے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی کہتا ہے کہ 13 فیصد ٹیکس پرجائیں، وہ کہتے ہیں ہماری طرف نہ آئیں، نگراں حکومت میں جوکام ہوئے اسے ہی آگے لے کرچل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بجٹ کوبڑے پیمانےپردیکھا جائے، کم ازکم اس سال نان فائلرزپرکام کیا ہے، ہمارے پاس ساراریکارڈ ہے، سب کو فائلرکریں گے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز مالک کا کہنا تھا کہ اس وقت غیرمعمولی حالات ہیں، اگلے تین چارسال میں 100 سے 200 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ ہے، بجٹ کی تیاری میں بزنس کمیونٹی سے بھرپورمشاورت کی۔
وزیرمملکت علی پرویزملک نے کہا کہ 70 سال ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا، اب کریں گے، بجٹ میں ٹیکس لگانے جیسے مشکل فیصلے بھاری دل سے کئے۔
انہوں نے کہا کہ میکنزم فرم کو4ملین ڈیجیٹل کرنےکےلئےدیئےگئے، 45لاکھ افرادنئےٹیکس نیٹ میں لارہےہیں، حکومت کی وجہ سےمہنگائی40سے12فیصدپرآگئی۔



















