مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اےپی سی میں بھرپورشرکت کرے گی، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئےعزم استحکام آپریشن ناگزیرہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئےپاکستان اورافغانستان کوروابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سےجیتی جاسکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔



















