جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے آل پارٹریز کانفرنس میں میں شرکت کی دعوت ابھی نہیں ملی۔
بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں نواب بگٹی کی شہادت کے بعد حالات خراب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت ابھی نہیں ملی، کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھے تو برداشت نہیں کریں گے تاہم جہاں آپریشن کیا جانا ہے، وہاں کی جماعتوں کوفیصلہ کرنے دیا جائے۔
سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، تمام جماعتوں کا فرض ہےکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پرآجائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرے گی، اللہ کرے پی ٹی آئی آجائے ان کا کچھ پتانہیں ہوتا کب یوٹرن لے لیں۔
ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان سے اے پی سی میں شرکت کی درخواست کریں گے، مولانا پربھی حملہ ہوچکا ہے، وہ بھی چاہیں گے ملک سےدہشتگردی کاخاتمہ ہو۔



















