Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور: نامعلوم افراد رکشہ میں سوار خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار 

پشاور میں ابدرہ روڈ پر نامعلوم ملزمان رکشے پر سوار خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، تیزاب گردی سے 2 خواتین معمولی زخمی ہوگئیں۔

پشاور پولیس کے مطابق  ابدرہ روڈ پر نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور ایک رکشے میں سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے،  تیزاب گردی کے باعث 2 خواتین 2 بچوں سمیت معمولی زخمی ہوئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزاب گردی میں ملوث موٹر سائیکل سوار ملزمان واردات کے بعد آسانی سے موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب پشاور پولیس مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کررہی ہے، اور اس سلسلے میں جائے وقوعہ سے ملزم کی موٹر سائیکل اور دیگر اہم شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں