Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی 3 جماعتوں کو چھوڑ کر تمام سے رابطے میں ہے، رؤف حسن

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی 3 جماعتوں کو چھوڑ کر تمام سے رابطے میں ہے۔

بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ میں سینئیر اینکر پرسن جیسمین منظور کے ساتھ گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت 3 جماعتوں کو چھوڑ کر باقی تمام سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے مطابق مجھ پر حملہ کرنے والوں نے میک اپ بہت کیا ہوا تھا، خاص حلقے مجھ پر حملے جیسے کام کرتے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ حکومت میں ڈمیز بیٹھی ہوئی ہیں، عزم استحکام آپریشن خیبر پختونخوا میں ہونا ہے، کے پی کے عوام کی حفاظت پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے، پچھلے آپریشنز میں ایک ملین لوگ نقل مکانی کر گئے تھے۔

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق ہم نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں ان کیمرا بریفنگ دی جائے، اے پی سی میں شرکت کر کے اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بڑھتی دہشتگردی کی وجوہات جاننا بھی ضروری ہیں، ہم مینڈیٹ چوری کرنے والی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ عوام کو قتل کرنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں