Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی خریدنے کے اقدامات کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پری کوالیفیکیشن کے لیے شوگرملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کی جائیں گی، منتخب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سال کے لیے اوپن فریم ورک معاہدہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے اوپن ٹینڈر کے بغیر چینی خرید سکے گا، ضرورت پڑنے پر کارپوریشن پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے چینی خریدے گا اور پری کوالیفائیڈ شوگرملز سے چینی خریدنے پر اوپن ٹینڈر نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں