الیکشن ٹربیونل کا اسلام آباد میں الیکشن پٹیشنز پرروزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب کرلیا ہے اور فارم 45 ، 46 اور47 جمع نہ کرانے پر طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار اور راجہ خرم نواز پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اگرآئندہ سماعت پرعدالتی حکمنامے پرعمل نہ ہوا توممبرشپ معطلی کیلئے شوکاز اوراسمبلی رکنیت بھی معطل کرینگے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ ایک ایک پٹیشنز کو سنیں گے پھر آگے بڑھیں گے اگر التوا ہوگا تو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



















