Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناخوش، پاور سیکٹر کیلئے آزاد ماہرین کی خدمات لینےکا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے لیے آزاد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے انرجی امور کے ماہرین سے رابطہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق پن بجلی منصوبوں، نیٹ میٹرنگ اور سولرائزیشن سے متعلق آزاد ماہرین سے رائے لی جائے گی۔

بجلی کی قیمتوں سے متعلق بھی آزاد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمدی کول پاور پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے سے متعلق بریفنگ پر بھی ماہرین سے رابطہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور پاور سیکٹر کی اصلاحات بھی نجی ماہرین کی مشاورت سے کی جائیں گی۔

بیورو کریسی کی جانب سے ورکنگ پیپرز آزاد ماہرین کو بھجوا دیے گئے جس کے بعد پاورسیکٹر کے امور پرآزاد ماہرین پر مشتمل کمیٹی یا کونسل تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر توانائی کو بھی ٹاسک دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں