Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ، گلشن اور اطراف میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے جب کہ قائد آباد، ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد میں مون سون ہواؤں کے زیر اثر شہر میں آج بھی شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں