اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کیپٹن اسامہ بن ارشد کے قیمتی جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔ ایاز صادق نے کیپٹن اسامہ بن ارشد کوشہادت کے مرتبے پرفائزہونے پرخراج عقیدت پیش کیا۔
اسپیکرایازصادق نے شہید کیپٹن اسامہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے ہیروہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔



















