راولپنڈی: پاکستان امریکہ انفینٹری رائفل کمپنی ایکسچینج کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک امریکہ انفینٹری رائفل کمپنیز ایکسرسائز کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں میں دونوں جانب سے پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے دستوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

جنرل افیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسرسائز 2024 پہلی بار انسداد دہشت گردی ڈومین میں منعقد کی گئی۔
واضح رہے کہ دو ہفتوں پر محیط پاک امریکہ جنگی مشقیں 29 جون کو انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں شروع ہوئی تھی۔















