Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ٹیٹنس کا انجکشن نایاب، بلیک میں دس گنا قیمت پردستیاب

کراچی میں ٹیٹنس کا انجیکشن مارکیٹ سے غائب ہوگیا۔ بلیک میں دس گنا قیمت میں فروخت جاری ہے۔

کراچی میں ٹیٹنس کے انجیکشن بلیک میں دس گنا قیمت میں فروخت جاری ہے۔ مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انجیکشن کے حصول کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیٹنس مخالف انجیکشن کی کمی سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 80 والا انجیکشن بلیک میں 400 سے 500 روپے تک میں ملنے لگا۔ مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حصول کیلئے رل گئے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انجیکشن 3 ماہ سے مارکیٹ سے غائب ہے۔ وجہ اسٹوریج کی کمی ہے۔

زخم کے انفیکشن کو روکنے کے لیے انجکشن کا بروقت استعمال ناگزیرہے۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ بیکٹیریل انفیکشن کو موثر طریقے سے روکنے کے لیے چوٹ لگنے کے 72 گھنٹوں کے اندر انجکشن لگانا ضروری ہے۔