اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے مختلف اپیلوں میں وفاقی سروس ٹربیونل کے مختلف فیصلوں پرعملدرآمد کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کردی گئی، وفاقی کابینہ نے ٹی وی، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا میں ادویات کی تشہیر کی بھی منظوری دی۔
علاوہ ازیں پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی منظوری دی جب کہ کابینہ نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل بھی منظورکرلیا۔
ستائیس جون کو منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی ہے۔



















