اسلام آباد: چوہدری احسان صادق ڈی جی اے ایم ایل سی ایف ٹی اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے قومی اتھارٹی قائم کردی ہے۔
پولیس سروس کے سینئر افسر احسان صادق کو 3 سال کے لئے ڈی جی اے ایم ایل سی ایف ٹی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن باضابطہ طور پر جاری کرے گا۔
چوہدری احسان صادق 15 جولائی کو پہلے ڈی جی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ احسان صادق 2 روز بعد ریٹائر ہو رہے تھے جب کہ اتھارٹی کا چیئرمین سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو بنایا گیا ہے۔



















