Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کی فیملی وادی نیلم میں حادثے کا شکار، ایک بچہ جاں بحق

نیلم: کراچی سے سیر و تفریح کے لیے وادی نیلم کا رخ کرنے والی فیملی حادثے کا شکار ہوگئی۔

وادی نیلم کیل مچھل ایم ٹی چیک پوسٹ سے سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ کر دریائے نیلم کے کنارے جا لگی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سات سیاح سوار تھے جن میں سے ایک بچہ موقع پر جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مرنے والے بچے کی شناخت 7 سالہ ایان معیز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سیاحوں کو بچانے کے لیے مقامی پولیس سمیت ٹوریسٹ پولیس اور آرمی نے ریسکیو میں حصہ لیا جب کہ کیل مچھل گاڑی حادثہ میں زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

متعلقہ خبریں