Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیرِجماعت اسلامی کا 14جولائی کو اسلام آبادمیں دھرنے کا اعلان

امیرِجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 14 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اوربیروزگاری کی صورتحال عوام کے سامنے ہے، کسی کوریلیف نہیں مل رہا، انڈسٹری والے بھی پریشان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے پرسب لوگ بلبلا رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بدترین معاشی حالات دیکھ رہے ہیں، کمرشل صارفین پربجلی کی مد میں 8 روپے اضافہ کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے نیوزکانفرنس میں 14جولائی کو اسلام آبادمیں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے دھرنا نہ ہوتوعوام کوریلیف دے۔

متعلقہ خبریں