وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام پر مرحلہ وار عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد حتمی حکمت عملی تیارکرلی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کارپر اعتماد میں لیا، وفاقی کابینہ نے قومی ڈائیلاگ اور نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کے دوران 30 فیصد کاروائیاں جبکہ70 فیصد ڈائیلاگ اوردیگر اقدامات ہوں گے، عاشورہ محرم کے بعد قومی ڈائیلاگ کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی کریں گے، اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیکر آگے بڑھا جائے گا۔



















