مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسان افضل کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی۔
بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسان افضل نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی، حالانکہ پی ٹی آئی درخواست گزار نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو سیٹیں ملیں گی یا نہیں، جوفریق ہی نہ ہواس کےحق میں فیصلہ آجائے تو تعجب ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل کوسیٹیں نہیں ملیں گی فیصلےمیں یہ برقرار ہے۔
رانا احسان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی اہل نہیں ہے، جوکہہ رہے ہیں کھا گئے لوٹ گئے، پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ ترین تھی، ن لیگ نے پی ٹی آئی کا معاشی گند صاف کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہمیں ریلیف نہیں انصاف چاہئے، خواتین کی جیت ہے کہ عدت کیس ختم ہوگیا، حقیقت ہے ان کی اننگزختم ہو گی توسیاست بھی ختم ہوجائے گی، مخالفین کو عدت کیس کی مذمت کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کاجنازہ نکالنے کے لیے پاکستان کو کسی کی ضرورت نہیں، ٹیکس لگانے والاٹیکس نہیں دے گاعوام کوکہاجارہاہے قربانی دو، مثال بن کر ملک میں تبدیلی لائی جاتی ہے۔



















