Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہرثانی کو ریلیف گڈ ٹو سی یو کا تسلسل دکھائی دیتا ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شوہرثانی کو ریلیف گڈ ٹوسی یوکا تسلسل دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرطلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانات میں تضادرہا، بانی پی ٹی آئی کبھی مارچ کبھی جنوری کی تاریخ دیتے رہے۔

طلال چوہدری نے بیان میں کہا کہ ان کے نزدیک عدت والا معاملہ بھی ٹھیک، تحفے کی گھڑی سے کمائی بھی ٹھیک، 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی بھی ٹھیک، بنامانگے مخصوص نشستیں بھی ٹھیک ہیں۔ یہ ہےبانی پی ٹی آئی کاانصاف کامعیار۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں ریلیف ملاتوعدت کی مدت بھی معاف ہوسکتی ہے، شوہرثانی کو ریلیف گڈ ٹوسی یوکا تسلسل دکھائی دیتا ہے، مارچ میں شادی ہوئی، خبرآئی کہ جنوری میں ہوئی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نکاح خواں نے گواہی دی لیکن گواہی کو وزن نہیں دیا گیا۔ ملک، معاشرےاورمعیشت کو برباد کرنے والے کے جرائم کی فہرست ہے۔

متعلقہ خبریں