سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کےبعد نوازشریف نے ن لیگ کی مرکزی قیادت کا اجلاس پیرکومری میں طلب کر لیا۔
صدرمسلم لیگ لیگ و سابق وزیراعظم نوازشریف مخصوص نشستوں پرعدالتی فیصلے کے بعد ںاخوش ہیں، پارٹی صدرنے ایک جماعت کے حق میں فیصلے پراظہارِناگواری کیا ہے۔
نوازشریف سے وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی۔ صدرمسلم لیگ ن نے پارٹی کی قیادت سے وسیع مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے ن لیگ کی مرکزی قیادت کااجلاس پیرکومری میں طلب کرلیا۔
پارٹی کے تمام اہم رہنمامشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارٹی اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔
نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگی قیادت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی بھی طےکریگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کوریلیف دینے پرلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ن لیگ اجلاس میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔



















