راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق رتہ امرال پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا ابوبکر بہن کے ساتھ کریانہ کی دوکان پر گیا اور واپس نہ آیا ہے۔
رتہ امرال پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور بچہ کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس نے انتھک محنت اورہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
بچے کے ملنے پر والدین نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔



















