وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پہلے ہی سے چھانگلہ گلی میں واقع رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس پیرکے روز مری میں طلب کر رکھا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز پیرکے روز مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کے لیے مری پہنچی ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت وزرا اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔



















