Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی  بزدلانہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشت گردوں نے گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں