Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کابینہ کرے گی، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کابینہ کرے گی، اس حوالے سے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انا ثنااللہ نے  بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔تمام اتحادیوں کو اعتماد لے کراور لیگل ٹیم کے مشورے کے بعد مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف  نظرثانی اپیل دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو آئین کے ساتھ کھلواڑ کرے،  اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب کہ آرٹیکل چھ کا معاملہ بھی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھا گیا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

متعلقہ خبریں