Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک سیکنڈ کیلئے بھی پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سارے معاملات قانون کے تحت دیکھے جاتے ہیں، حکومت کسی اور ہی دنیا میں رہ رہی ہے، وہ قانون کی دنیا سے باہر بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ، قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، حکومت ایسی کوئی پابندی نہیں لگا سکتی، اور اگر ایسی کوئی حرکت کریں گے تو عدالتیں بھی موجود ہیں اور ہم بھی موجود ہیں، ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔

بیرسٹر علی طفر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے کے بعد حکومت کو دھچکا ملا ہے، وفاقی وزیر نے آرٹیکل 6 کی بات کی تو شاید یہ لوگ قانون نہیں پڑھتے، آرٹیکل 6 غداری کا جرم ہے وہ ایک مختلف قسم کا جرم ہے، صرف قانون کی خلاف ورزی کرنا غداری نہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جہاں چاہے، جس میدان میں۔ جس طرح چاہے مقابلہ کرلے، ہم تیار ہیں اور حکومت کو بھرپور جواب دیں گے۔

متعلقہ خبریں