Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے آئینی و قانونی پہلو مدنظر رکھے جائیں، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے آئینی و قانونی پہلو مدنظر رکھے جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو معاشی قوت بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے، تمام ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لئے آئینی و قانونی پہلو مدنظر رکھے جائیں۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ہمیں ملکی سلامتی اور استحکام کو مقدم رکھنا چاہیے، جو ملکی سلامی کے خلاف ہو اسے قانون و آئین کے تحت سزا ہونی چاہیے۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو حکومت لینے کا شوق نہیں تھا، حکومت نہ لیتےتو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ کہا جاتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے جب کہ پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لیے شہبازشریف اوران کی ٹیم کام کررہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حکومت لے کر نہیں آئی، نوازشریف کے دورمیں پاکستان نے زبردست ترقی کی۔ شہبازشریف اور مریم نواز کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے تقریب غسل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ داتا دربار کی کچھ تعمیرات ہو رہی ہے اور توسیع بلال گنج کی طرف سے شروع ہوگی جس پر بریفنگ لی ہے، نیسپاک کو کہا جتنی جلدی ہوسکے داتا دربار توسیع منصوبہ کو مکمل کیا جائے لہذا مستقبل قریب میں پروجیکٹ پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

نائب وزیر اعظم مزید کہتے ہیں کہ جو پہلے اقتدار میں آئے وہ ملک کو چھ سے سات ماہ میں ڈیفالٹ کرکے چلے گئے، 2018 میں مینار پاکستان میں کروڑوں روپے لگا کر الیکشن چوری کرکے ایک شخص کو اقتدار پر بٹھایا گیا جب کہ پی ٹی آئی کے دور میں ملکی معیشت چوبیس سے سینتالیسویں نمبر تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں