Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیان میں مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بارگاہ علی بن ابو طالب پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں چار پاکستانیوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہوں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں، مسقط میں پاکستانی سفارت خانہ کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں سلطنت عمان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان واقعے کی تحقیقات میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں