کراچی: انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی رینجرز سندھ نے جلوس کی مرکزی گزرگاہ کا دورہ کیا۔
دس محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے ایم اے جناح روڈ پر جلوس کی مرکزی گزرگاہ کا دورہ کیا۔
سیکیورٹی صورت حال کے جائزے کے لئے ڈی جی رینجرز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی پہنچے، اس موقع پر رینجرز افسران نے ڈی جی رینجرز کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔
رینجرز افسران کے مطابق جلوس کے روٹ پر رینجرز کے ایک سو اڑتالیس کیمرے نصب ہیں جب کہ پندرہ سو سے زائد جوان سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ ماہر نشانہ باز بلند عمارتوں پر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔



















