لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر فعال
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
انہوں نے کہا مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں، پہلی بار محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو تاقیامت آفاقی کردیا ہے۔ نواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں نے کربلا میں عظیم داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک مثال رہے گی۔



















