Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے ڈیکلیئر کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، عمرایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارا نشان چھینا گیا، پہلے سے زیادہ اکثریت سے جیتے، سپریم کورٹ نے ڈیکلیئر کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے رہنماعمرایوب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی، ہمارانشان چھینا گیا، پہلے سے زیادہ اکثریت سے جیتے۔

عمرایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ڈیکلیئرکیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی ایک پارٹی ہے اوررہے گی، ملک میں مہنگائی اورافراط زرعروج پرجارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، بیٹوں سے بات کرانا بانی پی ٹی آئی کا قانونی حق ہے، آج بھی جیل میں پولیس والے ہمیں ٹوک رہے تھے۔

عمرایوب نے کہا کہ ان کا کام صرف کرپشن ہے، عوام کومعلوم ہے یہ کرپٹ ہیں، یہ لوگ صرف پیسہ بنانے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں