Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں مون سون سیزن میں بارش کے بجائے معمول سے زیادہ گرمی کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی: شہر قائد میں مون سون سیزن میں بارش کے بجائے معمول سے زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ گزشتہ چند ماہ سے بحیرہ عرب میں سطح سمندر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے جب کہ فضا میں معمول سے زائد بخارات شامل ہورہے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ایران کے قریب ہوا کا زائد دباؤ مون سون ہواؤں کو کراچی تک پہنچنے سے روک رہا ہے اور یہ دباؤ ایک سے دودن میں چھٹنے کا امکان ہے۔

شمال مشرق سے چلنے والی نم ہوائیں اور بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے محسوس کی جانے والی گرمی کی شدت پچپن ڈگری سے تجاوز کررہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے 19 سے 21 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کی ہے، سمندری ہواؤں کی بحالی کے لئے بائیس جولائی تک انتظار کرنا ہوگا لیکن اگست میں شہر قائد میں مون سون کا اچھا اسپیل متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں