شدید گرمی سے متاثر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آخر کار ابر کرم برس پڑا تاہم بجلی غائب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے شہر کا موسم خوش گوار کردیا۔
بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بارش کے سبب ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب ہے۔
عوام اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
شہریوں نے پانی کے نکاسی اور گاڑیوں کی روانگی برقرار رکھنے کے لیے حکومت اور پولیس رینجرز سے مدد کی اپیل کردی۔



















