Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر کا دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری نے ضلع دیر میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے  پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری و جرآت کو سراہا۔

واضح رہے کہ آج ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک افغان سرحد پر بروقت کارروائی پر افواج پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ ملکی دفاع، امن وسلامتی کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں