برازیلین نیوی کے سربراہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی پہنچنے پر برازیلین نیول چیف ایڈمرل آندرے کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
برازیلین نیول چیف ایڈمرل آندرے نے سی جےسی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں میری ٹائم سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ برازیلین نیول چیف ایڈمرل آندرے نے پاکستان کی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔



















