Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان حق رکھتا ہے کہ اس کی بات سنی جائے، ڈونلڈ آرمن بلوم

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان حق رکھتا ہے کہ اس کی بات سنی جائے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد سے خطاب میں انہوں نے کہا پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستان کو کئی مشکلات کا سامنا ہے جس میں سب سے اہم دہشتگردی ہے۔

ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ پاکستان کے بارڈرز پر سیکیورٹی ایشوز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل شراکت داری رہی ہے، جس میں کافی مشکلات بھی آتی رہی ہیں، امریکہ پاکستان کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں