Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے کے پی اور پنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختون خوا اور پنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع ہوئے۔ پنجاب سے 105 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کے احکامات دیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں