افتخار شیخ کا کہنا ہے کہ مسائل حل نہ ہوئے توکاروبارپاکستان سے باہرمنتقل کرلیں گے، حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل نکالے۔
صدرکراچی چیمبرافتخارشیخ نے کہا ہے کہ تاجربرادری ہڑتال کی کال دینے پردباو ٴڈال رہی ہے، موجودہ حالات میں احتجاجی ریلیاں نکالنا واحد راستہ رہ گیا۔
صدرکراچی چیمبرنے کہا کہ مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ حکومت ریلیف فراہم کرے، بدقسمتی سے تاجرپرادری آج تک ریلیف کی منتظر ہے، ہڑتال پرجانے والی فلورملز، پٹرول ڈیلرزکے مطالبات پورے ہوئے۔
افتخارشیخ نے کہا کہ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پرمذاکرات کرنے کامطالبہ نظراندازکیا، پریس کانفرنسزاوراپیل کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل نکالے۔
صدرکراچی چیمبر نے کہا کہ ہم پریشان حال تاجروں، صنعتکاروں کوروک نہیں پائیں گے، مسائل حل نہ ہوئے توکاروبارپاکستان سے باہرمنتقل کرلیں گے۔
افتخار شیخ نے مزید کہا کہ حکومت کیلئے مسائل اوربے قابوچیلنجزپیدا ہوں گے، پریشان کن مسائل قانون سازوں کی جانب سے نظر اندازکیا جارہا ہے۔



















