Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اہم قدم، ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اہم قدم، قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ کوئی ملازم سیاسی،غیراخلاقی،غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا، کوئی بھی ملازم جھوٹی خبریں، معلومات اورافواہیں نہیں پھیلائے گا۔

سرکلرمیں کہا گیا کہ کوئی غیرمجازملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا، کوئی ملازم سرکاری معلومات غیر مجازافرادکوفراہم نہیں کرے گا۔

سرکلرکے مطابق کسی معاملے پرسیکریٹریٹ پراثراندازہونے کی کوشش نہیں کی جائےگی، کوئی ملازم سوشل میڈیا پرغیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہارنہیں کرے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری سرکلرکے مطابق ریٹائرڈ ملازمین پربھی قوانین اورقواعدوضوابط کی پاسداری پرزوردیا گیا۔

متعلقہ خبریں