کراچی یں بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر الٹنے کا خوفناک حادثہ کیسے پیش آیا؟ بول نیوز نے پتہ لگا لیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی شبیر میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 12 بج کر 55 منٹ پر بلوچ کالونی پل پرایئرپورٹ جیٹ فیول لے کرجانے والا ٹینکر الٹ گیا۔ خوفناک حادثہ ٹینکر کا جوائنٹ کھلنے کے باعث پیش آیا۔
شبیر میمن نے بتایا کہ بلوچ کالونی پل پر چڑھنے کے دوران ڈرائیور سائیڈ اور ٹینکر الگ ہو گئے تھے۔ ٹینکراگلے حصے سے الگ ہونے کے بعد ریورس ہو کر پل سے گزرنے والی کار پر الٹ گیا۔ کارپرالٹنے کے باعث کارسوار شہری اسد موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا۔
ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی نے بتایا کہ خوفناک حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیورموقع سے ٹینکر چھوڑ کر فرارہوگیا۔ خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس ٹریفک پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے۔ آئل ٹینکرالٹنے کے باعث سڑک پرآئل پھیل گیا تھا۔
شبیرمیمن نے بتایا کہ پولیس نے بلوچ کالونی پل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے تھے۔ 15 گھنٹے گزرنے کے بعد آئل ٹینکرسے آئل شفٹ کرنے کے بعد ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔



















