مشیراطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، جہاں زیادہ مسائل ہوں گے وہاں فوج آپریشن میں حصہ لے گی۔
مشیراطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹرسیف نے پشاورمیں اپیکس کمیٹی اجلاس پرمیڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج جرگے کو کلیئر کر دیا گیا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، کلاچی کیلئے پولیس اہلکارتعینات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےکی، اجلاس میں کورکمانڈرپشاور،آئی جی،چیف سیکریٹری اور دیگرحکام نے شرکت کی، بنوں امن جرگے کے 5 اراکین بھی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے، آپریشن عزم استحکام کے نام نے کنفیوژن پیداہوئی۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جہاں زیادہ مسائل ہوں گے وہاں فوج آپریشن میں حصہ لےگی، عسکری حکام کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا، اپیکس کمیٹی مرکزی اورصوبائی سطح پرکام کررہی ہے، ڈی آئی خان، لکی مروت اورٹانک پرزیادہ توجہ دی جارہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، بنوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا، پولیس اہلکاروں کا بنوں سی ایم ایچ میں علاج بھی ہوگا، وزیراعلیٰ کل 3 بجے بنوں میں جلسے میں مزید اعلانات کریں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کودیگرشہروں تک توسیع دی جائےگی۔



















