Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: ڈیفنس خیابان نشاط میں بگٹی خاندان میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق 2 زخمی

کراچی کے علاقے  ڈیفنس خیابان نشاط میں بگٹی خاندان میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2کے زخمی  ہوگئے۔

کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق  جاں  بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں کاپوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا گیا جبکہ 3 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال میں کیا گیا۔

زخمی ہونے والے 2 افراد اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  جناح اسپتال سے فہد بگٹی اور نصیب اللہ بگٹی کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں جبکہ  سول اسپتال سے میر محسم بگٹی،میر عیسیٰ بگٹی اور ان کے گن مین علی کی لاشیں چھیپا سردخانے منتقل کردی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے میر محسم بگٹی اور میر عیسیٰ بگٹی آپس میں بھائی اور زخمی ہونے والے علی حیدر بگٹی کے بیٹے ہیں۔

متعلقہ خبریں