پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف مہم کے معاملے پرجے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جے آئی ٹی کی منظوری دی، آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔
ڈائریکٹرسی ٹی ڈبلیو، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے ممبرہوں گے۔ اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی جے آئی ٹی ممبر ہوں گے۔



















