Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نےتحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت کاتحریری فیصلہ5 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گی۔  جسمانی ریمانڈ محض پولیس رپورٹ کی روشنی میں منظورکیا گیا۔ پولیس رپورٹ میں درخواست گزار کو مجرمانہ سازش کے لیے نامزد کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ملزم کے بیان کاکوئی بھی مجرمانہ حصہ نہیں دکھا سکے۔ مبینہ سازش کی کوئی آڈیو ویڈیو تک ریکارڈ پردستیاب نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے،  اگرمقدمہ نہیں بنتا تو جج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے،

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، آئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طورپرمطمئن نہیں کرسکے۔

 فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قراردیا جاتا ہے اوربانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version