Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار، ڈٓائریکٹر اور میزبان اسلم بھٹو کی علالت کا نوٹس

معروف اداکار، ڈٓائریکٹر اور میزبان اسلم بھٹو کی علالت کا سندھ کے صوبائی وزیر نے نوٹس لے لیا۔

سندھ کے صوبائی وزیرثقافت وسیاحت سیدذوالفقارعلی شاہ نے اداکار اسلم بھٹو کی علالت پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کے علاج معالجے کے لیے 3 لاکھ کا امدادی چیک فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

صوبائی وزیر ذوالفقارعلی شاہ کی ہدایت پرمحکمہ ثقافت کی ٹیم نے ادکار اسلم بھٹو سے رابطہ کیا اور انہوں نے نے صوبائی وزیر کی جانب سے جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

صوبائی وزیرثقافت وسیاحت سیدذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ اسلم بھٹو سینئر اداکار ہیں اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ خبریں