Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر ہاؤس کے دروازے اقلیتوں کے لیے کھلے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اقلیتوں کے لیے کھلے ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیت کی بات کی، ہم سب مل کر ملک کو آگے بڑھائیں گے۔

گورنر نے کہا کہ اقلیت کے تمام مسائل کے حل کی کوشش کروں گا، صرف زبانی دعوے نہیں اقلیت کے لئےعملی اقدامات اٹھائیں گے۔

گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں بھی اقلیتوں کےحقوق واضح ہیں۔

متعلقہ خبریں