Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیر جماعت اسلامی کا کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی دھرنے کا اعلان کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں 31 جولائی کو گورنر ہاؤس پردھرنا ہوگا، جمعے سے پشاور میں بھی دھرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ جیسی بنیادی چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، اب ایک ہی راستہ ہے مزاحمت کرو اور صرف مزاحمت کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے دھرنے کا بھی اعلان کروں گا، جب چاہیں گے ڈی چوک اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

کیپسٹی چارجزاب عوام نہیں دیں گے جتنی بجلی بن رہی وہ پیسے لیں، دھرنے کے بعد ہڑتال کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ہڑتال ہوئی توصنعت کار، تاجر، کسان اور نوجوان سب باہر نکلیں گے، حکومت سے بات نہیں ہوتی تو ہم خود چین سے بات کرتے ہیں۔

ہم معیشت کے مسئلے حل کرنا جانتے ہیں، ہمیں اپنی جماعت کیلئے کچھ نہیں چاہیے نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بہت کچھ چاہیے، سرکار کے اسکولوں کو بیچا جا رہا ہے۔

اسکول چلا نہیں سکتے بیچ  رہےہیں، پنجاب حکومت کے 13 ہزار اسکول بیچنے کی مزاحمت کی جائے گی۔

بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں، بچوں کوایک نظام تعلیم دو، طبقاتی نظام تعلیم قبول نہیں،چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

آٹا، چاول اور دودھ پر ٹیکس لگا دیا گیا، ایک ہی راستہ ہے، پُرامن مزاحمت سب سےبڑی طاقت ہے، مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات دے دیے ہیں، ماضی کی طرح مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کریں۔

تنخواہ دار کا سلیب کم کریں، بجلی کی قیمت کم کریں، سب کو 1300 سی سی کی گاڑی پر آنا ہو گا، لوگوں کو رشوت پر مجبور کرتے ہو، یہ رشوت پروموٹ کا نظام ہے۔

نوجوانوں کو کہتا ہوں مایوس نہ ہونا، یہ تکلیفیں عارضی ہیں، مایوس ہو جاؤ گے تو ظالم طاقتور ہو جائیں گے، نوجوانوں  کیلئے روزگار کے مواقع بند کیے جا رہے ہیں، تمام مطالبات مان لیں تو دھرنا ختم ہو جائے گا۔

یہ چاہتے ہیں کہ آئی پی پیز کا دھندا چلتا رہے، تنخواہ دار کا سلیپ کم کریں، بجلی کی قیمت کم کریں، ہم نے سازش کو اپنے کارکنوں کے نظم وضبط سے شکست دی۔

یہ کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، کارکن ڈی چوک پہنچ رہے تھے، ہم نے کہا یہ پولیس سے لڑوائیں گے، سازش تیار کی گئی تھی، اسلام آباد کو کنٹینرز سے بند کیا گیا۔

یہ دھرنا تاریخی بنتا جا رہا ہے، یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ بدل دے گا، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، یہ دھرنا پورے پاکستان کو متحد اور طاقتور بنا رہا ہے۔

پاکستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا شوق نہیں ہے، ملک کے مستقبل کیلئے آئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا اور مذاکرات ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، جان نہیں چھوڑیں گے، بجلی کے بل کم کرنا پڑیں گے۔

متعلقہ خبریں