Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں چھوٹے تاجر بھی بجلی کے بلوں کے خلاف میدان میں آگئے

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافوں کے خلاف شہر قائد کے چھوٹے تاجروں نے بھی کمر کس لی ہے۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے خلاف یکم اگست کو بولٹن مارکیٹ سے احتجاج شروع کریں گے۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کرے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجرمفلوک الحال ہو گئے ہیں۔

جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، احتجاج کا اثر نہ ہوا تو اگست کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آٸی پی پیز کا مسٸلہ حل کرے، ہم یکم اگست کواحتجاج کریں گے، یہ احتجاج بولٹن مارکیٹ پر ہو گا۔

چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان  نے مزید کہا کہ یہ احتجاج اور ہڑتالیں غیر معینہ مدت تک ہوں گی، ہمارے اخراجات ہماری آمدنی سے بڑھ چکے ہیں، حکومت ریلیف دے۔

متعلقہ خبریں