سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جلدپاکستان واپسی کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد جلدپاکستان واپس آکر نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔
ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا ہے کہ اختلاف بالائےطاق رکھ کرایم کیوایم پاکستان کوبھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کےپاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائےتوصورتحال کوئی بھی رخ اختیارکرسکتی ہے۔ امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کوچھورہاہے۔



















